Saturday, May 4, 2024

حکومت کی منحرف ارکان اور اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمات کی تیاریاں

حکومت کی منحرف ارکان اور اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمات کی تیاریاں
April 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی اپوزیشن رہنماؤں اور منحرف ارکان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ تحریک انصاف کے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب ارکان قومی اسمبلی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

وزیراعظم نے ارکان کے جوابات کو نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا نے تصدیق کردی، منحرفین کے خلاف کل متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا غیر ملکی فنڈنگ پر حکومت گرانے کی کوشش بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔