Wednesday, May 1, 2024

حکومت کا خیبرپختونخوا کے دوردراز علاقوں میں 100 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز شروع کرنیکا اعلان

حکومت کا خیبرپختونخوا کے دوردراز علاقوں میں 100 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز شروع کرنیکا اعلان
June 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے دوردراز علاقوں میں 100 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹا 400 اور گھی 300 روپے کلو ملے گا، انہوں نے کہا اشیائے خورونوش پر17 ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 2000 روپے دینے کا اقدام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی نالائقیوں سے عوام کو چھٹکارا دلا کر دم لیں گے۔ سابق حکومت نے عدم اعتماد کی وجہ سے پٹرول سستا کر کے بارودی سرنگ بچھائی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کا حصہ ہے۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ بیرونی سازش پیچھے رہ گئی،پی ٹی آئی اب مہنگائی پر زور دے رہی ہے۔ روس سے سستا تیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، تمام اقدامات 4 سال کی نااہلی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف عوام کوریلیف دینے آئے ہیں، ہم بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے۔