حکومت کا چھوٹے دکانداروں سمیت کئی اور شعبوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں سمیت کئی اور شعبوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں چھوٹے دکاندار اور جیولر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایسوسی ایشنز سے بات ہوئی، زبردستی کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ بروکر، بلڈر، کار ڈیلر، ریسٹورنٹ اور سیلون مالکان کو بھی نیٹ میں لائیں گے۔ لاکھوں دکانداروں کو بھی بتدریج ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
To bring small shopkeepers & jewellers into the net I talked to their associations & did so with their agreements. Now I will bring in real estate brokers, builders, housing society developers, car dealers, restaurants, salons etc in the net. But nothing forced. With consultation
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 25, 2022