Thursday, April 18, 2024

حکومت کا بیرون ملک سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

حکومت کا بیرون ملک سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
May 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے بیرون ملک سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہو گا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان سے متعلق بیان پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے۔ معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں۔ سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔ اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا ہے۔