Thursday, March 28, 2024

حکومت کا 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنیکا فیصلہ

حکومت کا 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنیکا فیصلہ
June 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک کو گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈز کے اجراء کی منظوری دیدی۔ اس عمل کے تحت جی ٹی روڈ کے کچھ حصوں کو بھی گروی رکھا جائے گا، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس، مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری ہوں گے۔

کابینہ کو جی ایس پی پلس سٹیٹس، ٹریڈ آرگنایزیشن ایکٹ کے تحت اپیل، مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی، کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی پربریفنگ دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم نے وزراء کو سینٹ، قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنائیں، تمام اُمور پارلیمنٹ کے چیمبزر میں ادا کریں۔ کابینہ میں ای سی سی کا ایجنڈا موخر کردیا گیا۔