Monday, September 16, 2024

حکومت کا 400 یونٹس تک بجلی صارفین کے بل کو 6 ماہ میں تقسیم کرنے پر غور

حکومت کا 400 یونٹس تک بجلی صارفین کے بل کو 6 ماہ میں تقسیم کرنے پر غور
August 31, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت چار سو یونٹس تک کے بجلی صارفین کے بل کو چھ ماہ میں تقسیم کرنے پر غور کرنے لگی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چار سو یونٹس تک کے بجلی صارفین کے بل کو چھ ماہ میں تقسیم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال سے آگاہ کیا گیا، وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا، جس پر آج جواب ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد چار سو یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا، ٹیکسز میں کمی نہیں ہوگی، بل اقساط میں وصول کرنے کی رضامندی مل سکتی ہے، اگست اور ستمبر کے بل اقساط میں لیے جاسکیں گے۔