Wednesday, April 24, 2024

حکومت ڈوب چکی اور ڈوبنے والے کا ساتھ کوئی نہیں دیتا، مریم نواز

حکومت ڈوب چکی اور ڈوبنے والے کا ساتھ کوئی نہیں دیتا، مریم نواز
March 28, 2022 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت ڈوب چکی اور ڈوبنے والے کا ساتھ کوئی نہیں دیتا۔

جہلم میں جلسہ گاہ روانگی سے قبل گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، مزید بولیں حکومت کی ساری توجہ عوام کی خدمت کی بجائے نوازشریف اور شہبازشریف پر تھی تو یہی ہونا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ میری تمام بہنوں اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ اسلام آباد کے کل کے جلسے میں ضرور شریک ہوں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ عمران خان جا رہا ہے۔ پرانا پاکستان مبارک ہو۔