Sunday, September 8, 2024

حکومت بیان بازی کی بجائے مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے، راجہ پرویز اشرف

حکومت بیان بازی کی بجائے مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے، راجہ پرویز اشرف
January 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے حکومت بیان بازی کی بجائے مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا میاں سردار خاں وٹو اور میاں الطاف خان وٹو نے آج پیپلزپارٹی میں شمولیت کی ہے۔ ہر روز ہی لوگ پنجاب کے مختلف علاقوں سے پیپلزپارٹی میں شرکت کر رہے ہیں۔ جب بھی بلدیاتی انتخاب ہوں گے ہم کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کل کسانوں کے لیے احتجاج کیا گیا تھا جو بہت کامیاب ہوا۔ کل کسانوں نے اپنی اپنی آراء دی۔ 24 جنوری کو دوبارہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ لیوں پر احتجاج ہوں گے۔ کسان پاکستان کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا 27 فروری کو ہم نے مزار قائد سے لانگ مارچ کی کال دی ہے۔ یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا مارچ ہو گا۔ یہ لانگ مارچ عوام کو مہنگائی سے نجات دے گا۔ حکومت بدقستمی سے اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل سکی۔ اس حکومت نے غیریقینی کی کیفیت پوری کر دی ہے۔ اگر حکومت نے اپنی مدت پوری کرنی ہے تو عوام کو خوش رکھیں۔ شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے بجائے مہنگائی ختم کریں۔ شاہ محمود قریشی خارجہ پالیسی کی طرف دھیان دیں۔

راجہ پرویز اشرف بولے اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے مثبت اشارے اچھی بات ہے۔ جمہوریت میں تصادم نہیں ہوتا۔ عوامی لوگ آئینی طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔ ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلانا ہوتا ہے۔ صدارتی نظام والا شوشہ چل رہا ہے۔ یہ حکومت ایسے شوشے چھوڑتے رہتے ہیں۔ جو وزیراعظم بن کر عمران خان نے تیر چلائے صدر بن کر بھی چلائے گا۔