Friday, April 26, 2024

حکومت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرے، امین الحق

حکومت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرے، امین الحق
June 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنماء امین الحق نے وفاقی حکومت سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ہفتہ کے روز میڈیا کے سوالوں کے پر جوابات دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، تمام سیاسی آپشن لے کر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معاہدہ مکمل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، شہری سندھ کا کوٹہ بڑھانے کیلئے تو سپریم کورٹ بھی کہ چکی ہے۔

فاروق ستار کے این اے 245 سے مشترکہ امیدوار ہونے سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ صرف پتنگ کے نشان پر انتخاب لڑنے والا ہی ہمارا امیدوار ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے گلے شکوے اور شکایتوں کے انبار لگادئیے، نسرین جلیل کی بطور گورنر سندھ تقرری میں تاخیر پر استفسار کیا۔ کراچی میں ترقیاتی کاموں کی سست رفتار پر بھی اعتراض اٹھائے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبا ز شریف نے معاملات کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی۔