Saturday, April 20, 2024

حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت کا آغاز

حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت کا آغاز
May 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت کا آغاز ہو گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ملاقات کی ہے۔ نئے چیئرمین نیب کے لیے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ناموں پر غور کیا گیا۔ حکومت نے کسی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ان ناموں پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔ راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ 2 جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کر لیں گے۔ ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔