Thursday, May 2, 2024

حکومت الیکشن نہیں کرا سکتی، الیکشن چوری کر سکتی ہے، عظمی بخاری

حکومت الیکشن نہیں کرا سکتی، الیکشن چوری کر سکتی ہے، عظمی بخاری
April 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنما مسلم لیگ نون عظمی بخاری کا کہنا ہے حکومت الیکشن نہیں کرا سکتی لیکن الیکشن چوری کر سکتی ہے۔

عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلی پنجاب کا انتخاب جب بھی ہو ہم تیار ہیں۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلی منتخب ہونے سے ن لیگ اپنا چوری شدہ منڈیٹ واپس لے گی۔ جہانگیر ترین گروپ کی حمایت حمزہ شہباز کو حاصل ہے۔ پرویزالہی صاحب آپ ماموں بن گئے ہیں۔ آپ کو آخری سیاسی الیکشن میں بری طرح ناکامی کا سر پرائز دیں گے۔ کل عمران خان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ عمران خان کو ابھی بہت سارے سرپرائز ملیں گے۔

حنا پرویز بٹ بولیں وہ بہت خوش ہیں کہ عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے۔ وفاق اور پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ ن آئے گی۔ اگر الیکشن جیت گئے تو ن لیگی خواتین نواز شریف کی شڑٹ پہن کر خوشی منائیں گی۔