Tuesday, April 23, 2024

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، رانا ثنا اللہ

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، رانا ثنا اللہ
May 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے دوٹوک پیغام میں کہا اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے۔ حکومت کو سپورٹ کیا جائے تو ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ اگر ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو ہو سکتا ہے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر عوام کے پاس چلے جائیں۔ نون لیگ غریب کے منہ سے نوالہ نہیں چھینے گی۔

 ادھر وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے منجمد پراپرٹی اور اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے این ایف نے حقائق کے برعکس بینک اکاونٹس اور پراپرٹی کو منجمد کر رکھا ہے۔ اے این ایف کے مطابق رانا ثناء اللہ دس سال سے منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں جبکہ یہ بینک اکاونٹس اور پراپرٹی دس سال پہلے کے ہیں۔ لہذا عدالت پراپرٹی اور بینک اکاونٹس بحال کرنے کا حکم دے۔

میڈیا سے بات چیت میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ میرے کیس میں جج کا واٹس ایپ پر تبادلہ ہوا اس پر بھی از خود نوٹس ہونا چاہیے۔

عدالت نے اے این ایف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی۔