Wednesday, April 24, 2024

کراچی : عزیزآباد میں خالی گھر سے بڑی تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد

کراچی : عزیزآباد میں خالی گھر سے بڑی تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد
October 5, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر خالی گھر میں چھاپہ مار کارروائی۔ کارروائی کے دوران کراچی کی تاریخ کی اسلحے کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں لال قلعہ گراونڈ کے قریب پولیس کا ایکشن۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں ایک خالی مکان میں اسلحے کی موجودگی کی اطلاع دی تھی جس پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران خالی گھر کے واٹر ٹینک سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گن، ایل ایم جیز، جی تھری رائفلز، ایم سولہ رائفلز اور سنائیپر رائفلز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 250 سے زائد راکٹ لانچرز اور ہزاروں کی تعداد میں رائفل گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ کارروائی میں پانی کے ٹینک سے درجنوں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ بھی برآمد ہوئے۔ khi weapons1 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اسلحہ پانی کے ٹینک میں گتوں کے پیکٹ میں چھپایا ہوا تھا۔ دوسری جانب علاقے میں یوٹیلیٹی بل پہنچانے والے سرکاری نمائندے کا کہنا ہے کہ وہ اس بند گھر نمبر 824 میں گزشتہ دو سال سے پانی کا بل ڈال رہا ہے مگر اسے گھر کا مرکزی گیٹ ہمیشہ سے بند ہی ملا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے سات گھنٹے تک مکان میں کارروائی کی۔ اس کے بعد تین منی شہ زور ٹرک میں اسلحہ منتقل کرکے روانہ ہوئی۔