Sunday, September 8, 2024

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کردی
April 5, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کردی۔

پاکستان نے یو اے ای کو مارچ میں 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی تھی، متحدہ عرب امارات نے 2019ء میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دیا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی ادائیگی موئخر ہونے سے بیرونی مالی دباو میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2019 میں پاکستان کو دو ارب ڈالر قرضہ دیا تھا۔۔ پاکستان کو ابوظہبی فنڈ سے ملنے والے دو ارب ڈالر امدادی قرض کی ادائیگی 19 اپریل 2021ء تک کرنا تھی جسے پہلے بھی حکومت پاکستان کی درخواست پر موخر کردی۔