Friday, April 19, 2024

حریت رہنماء سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ بھارتی حراست میں انتقال کر گئے

حریت رہنماء سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ بھارتی حراست میں انتقال کر گئے
October 11, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارتی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ایک اور حریت رہنما کی شہادت ہوگئی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ بھارتی حراست میں انتقال کر گئے۔

66 سالہ الطاف احمد شاہ 2017ء میں گرفتاری کے بعد سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔ انہوں نے پیر کی رات دیر گئے ایمس اسپتال، نئی دہلی میں آخری سانس لی، اس سے کچھ ہی دن پہلے انہیں گردوں کے کینسر کے آخری مرحلے کی تشخیص ہوئی تھی جو ان کے جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا تھا۔

پاکستان نے حریت رہنما کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ سینیٹ اجلاس میں الطاف احمد کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاء کی گئی۔