Wednesday, April 24, 2024

ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثہ، شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی

ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثہ، شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی
September 26, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان، اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔

 شہدا کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔

 شہداء میں پائلٹس میجر محمد منیب افضل اور میجر خرم شہزاد شامل تھے۔ اسکے علاوہ نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شہداء میں شامل ہیں۔

میجر خرم شہزاد شہید کی عمر 39 سال تعلق اٹک سے جبکہ میجر محمد منیب افضل شہید کی عمر 30 سال تعلق راولپنڈی سے تھا۔