Sunday, September 8, 2024

ہرجانہ کیس، خواجہ آصف کا وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

ہرجانہ کیس، خواجہ آصف کا وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنیکا تحریری فیصلہ جاری
January 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کا وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں۔ ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔

خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد کر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔