Saturday, July 27, 2024

ہر وقت کینڈی کرش کھیلیں گی تو احمقانہ گفتگو ہی کرینگی، فواد چودھری کا مریم اورنگزیب کو جواب

ہر وقت کینڈی کرش کھیلیں گی تو احمقانہ گفتگو ہی کرینگی، فواد چودھری کا مریم اورنگزیب کو جواب
June 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مریم اورنگزیب کے بیان پر جواب میں کہا کہ جب آپ ہر وقت کینڈی کرش ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی۔

اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کل52  ارب ڈالر قرض لیا جس میں سے38  ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی واپسی کی۔

اُنہوں نے مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ اگر آئی ایم ایف معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے؟ ختم کریں معاملہ اور آگے چلیں۔