Saturday, May 4, 2024

ہر امریکی شہری اومیکرون کا شکار ہو گا، ڈاکٹرانتھونی فاؤچی

ہر امریکی شہری اومیکرون کا شکار ہو گا، ڈاکٹرانتھونی فاؤچی
January 13, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) صدر جوبائیڈن کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے ہر امریکی شہری اومیکرون کا شکار ہو گا۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خبردار کر دیا کہ وائرس خطرنک صورتحال اختیار کر گیا۔ ویکسین لگوانے والے شہریوں پر کم اثرانداز ہو گا۔

 ادھر امریکا میں کورونا کے مزید 4 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ امریکا میں کورونا سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 6 کروڑ 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

برطانیہ میں بھی مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ وائرس مزید 398 شہریوں کی زندگیاں بھی نگل گیا۔ فرانس میں مزید 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں 2 لاکھ 41 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 96 ہزار اور جرمنی میں 80 ہزار سے زائد کیس سامنے آ گئے۔