حقیقی آزادی مارچ میں دہشت گردی کا خدشہ، انٹیلی جنس ذرائع

اسلام آباد (92 نیوز) - انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حقیقی آزادی مارچ میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ متن کے مطابق عمران خان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ وزارت داخلہ نے لانگ مارچ کے حوالے سے رسک اسسمنٹ کی رپورٹ بھی صوبوں کو بھجوا دی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا گیا لکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماعات مؤخر کرے۔