لاہور (92 نیوز) - حقیقی آزادی مارچ اکیس نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ رات ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی کےانتظامات کو حتمی شکل دینی شروع کر دی۔ اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی۔ حقیقی آزادی مارچ 21 نومبر کوپنڈی پہنچنےکاامکان ہے ۔ حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔
اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کو فیصلہ کن بنانےکے لیےمذید اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی حکومت کے پی ٹی آئی لیڈر شپ کے خلاف کاروائیوں پر جوابی حکمتِ عملی بھی زیر غور آئی۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس اور دیگر زیر سماعت کیسز پر قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اہم رہنماؤں پر مشتمل ٹرانسپورٹ ،کھانے پینے، قیام سمیت دیگر انتظامات کی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ راولپنڈی میں 15 سے 20 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک بھی پارٹی رہنماؤں کو سونپ دیا گیا۔