Thursday, May 2, 2024

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آ گئے

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آ گئے
March 5, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔ طالبان رہنماؤں نے ٹویٹر پر تصاویر شیئر کیں۔

سراج الدین حقانی کی تصاویر کابل میں پولیس کی تقریب میں لی گئیں۔ پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی تھی۔