حق کے ساتھ کھڑے ہیں، ستائیس مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا، عمران خان

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ستائیس مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا لوگو جاری کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلسے کا موضوع امر بالمعروف ہے۔ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید کرتا ہوں عوام حاضری کے تمام ریکارڈ توڑ دیگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی مافیا کا لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو خریدنے کی مذمت کرتا ہوں۔
27 مارچ کو انشاءاللہ اسلام آباد!!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کےپہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔ہم حق کیساتھ کھڑےہیں اورسیاسی مافیاز کیجانب سےاپناچوری کا مال بچانےکیلئےاہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتےہیں۔ pic.twitter.com/p5iAzAdaC0
سینیٹر فیصل جاوید نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آیا تو اس لیڈر نے اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا۔
انھوں نے کہا کہ 27 مارچ تاریخی دن ہے۔ اس قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ یہ قوم اپنے لیڈر کو مایوس کرے گی۔