Friday, May 3, 2024

وزیراعلیٰ کی آمد سےقبل ملازمین نے متاثرین کے لواحقین کو ہسپتال سے باہر نکال دیا

وزیراعلیٰ کی آمد سےقبل ملازمین نے متاثرین کے لواحقین کو ہسپتال سے باہر نکال دیا
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے انسانیت کی دھجیاں اڑادیں، وزیراعلیٰ سندھ کی آمد کی اطلاع پر بلدیہ ساوتھ کے ملازمین نے سانحہ شاہ نورانی کے متاثرین کو سول ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ تفصیلات کےمطابق شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بلدیہ اہلکار سول ہسپتال پہنچےاور وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل صفائی کا کام شروع کردیا۔ بلدیہ ملازمین نے شاہ صاحب کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئےانسانیت کی دھجیاں اڑادیں، سانحہ شاہ نورانی کے متاثرین کو سول ہسپتال کے مرکزی دروازے سے باہر نکال دیا۔ گزشتہ رات سے سول ہسپتال میں پیاروں کی تلاش میں سرگرداں متاثرین بےبسی کی تصویر بن گئے، متاثرین نے شکوہ کیا کہ مشکل وقت میں مدد کے بجائے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے۔