Sunday, May 5, 2024

ہوشاب کے علاقے تلسر میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ہوشاب کے علاقے تلسر میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
January 18, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر فائرنگ واقعات میں ملوث تھے۔

بلوچستان کے علاقے ہوشاب تلسر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس میں فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ و گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ایم ایٹ شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کی مسلسل کڑی نگرانی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور۔سکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپڑ کے ذریعے پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں کے فرار کے راستوں کی ناکہ بندیاں بھی کی گئیں۔