Friday, March 29, 2024

ہوم لیگ، سری لنکا نے پاکستان کیساتھ ون ڈے سیریز منسوخ کردی

ہوم لیگ، سری لنکا نے پاکستان کیساتھ ون ڈے سیریز منسوخ کردی
May 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا، سری لنکا نے ہوم لیگ وقت سے پہلے کروانے کے لیے پاکستان سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز منسوح کر دی۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ میزبان ملک کی درخواست پر سیریز منسوح کرنے کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کرکٹ لیگ وقت سے پہلے کروانے کے لیے پاکستان سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز منسوخ کر دی،قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا پر دو ٹیسٹ میچز کے ساتھ تین ون ڈے میچز بھی کھیلنا تھے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی ہوم کرکٹ لیگ وقت سے پہلے کروانا چاہتا ہے،جس وجہ سے سری لنکن کر کٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کی سیریز ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے ہم نے میزبان ملک کی اس درخواست پر ون ڈے سیریز کو منسوح کرنے کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔

ون ڈے سیریز منسوخ ہونے پر قومی ٹیم دورہ سری لنکا پر اب صرف دو ٹیسٹ میچز ہی کھیلے گی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، پاکستانی ٹیم نے رواں سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔