Monday, May 6, 2024

تھرل اور کرائم سے بھرپورہالی وڈ فلم ”دی ہولو پوائنٹ“ دسمبر میں ریلیز ہو گی

تھرل اور کرائم سے بھرپورہالی وڈ فلم ”دی ہولو پوائنٹ“ دسمبر میں ریلیز ہو گی
November 9, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) تھرل اور کرائم فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”دی ہولو پوائنٹ“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم دسمبر میں سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق تھرل اور کرائم سے بھرپورہالی وڈ فلم ”دی ہولو پوائنٹ“ کی کہانی ڈرگ مافیا کی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر منشیات کی ڈیل کے دوران ہونے والے خونیں واقعے کی تحقیقات کرتا ہے۔ فلم کی ہدایات گونزالو لوپز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایان میک شین، لین کولنز، پیٹرک ولسن، جم بیلوشے، مائیکل فلین اور ناتھن اسٹیونز شامل ہیں۔ فلم ”دی ہولو پوائنٹ“ سولہ دسمبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔