Thursday, April 25, 2024

ایکشن، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کڈ نیپ“ دو دسمبر کو ریلیز ہو گی

ایکشن، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کڈ نیپ“ دو دسمبر کو ریلیز ہو گی
October 23, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ کا بچہ اغوا ہو گیا۔ ارے پریشان نہ ہوں ایسا حقیقت میں نہیں ہوا۔ یہ کہانی ہے فلم”کڈ نیپ “ کی۔ ایکشن سے بھرپور فلم دسمبر میں سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کڈ نیپ“ میں اداکارہ ہالے بیری ایکشن ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ فلم کی کہانی کارلا مک کوئے نامی خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کا بچہ اغوا ہو جاتا ہے لیکن اغوا کاروں کو یہ معلوم نہیں کہ کارلا اپنے بچے سے جنون کی حد تک پیار کرتی ہے اور وہ اسے واپس حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ فلم میں ڈرائیونگ اسٹنٹ فلم بینوں کے دل کو چھو لیں گے۔ فلم کی ہدایات لوئس پریٹو نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ہالے بیری، لیو ٹیمپل ، کرسٹوفر بیری، ڈینا گورئیر، رابرٹ واکر ، مالیا روز اور سیج کورے شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم ”کڈنیپ“ دو دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔