Saturday, May 4, 2024

اداکارہ لنڈسے لوہان کی کٹی انگلی دوبارہ جوڑ دی گئی

اداکارہ لنڈسے لوہان کی کٹی انگلی دوبارہ جوڑ دی گئی
October 6, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی کٹی ہوئی انگلی کو دوبارہ جوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تیس سالہ اداکارہ لنڈسے لوہان ترکی میں کشتی رانی کر رہی تھیں کہ اچانک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ان کی انگلی کشتی کی رسی میں پھنس گئی اور کٹ گئی جسے آپریشن کے بعد دوبارہ جوڑ دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد جاری تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی اداکارہ کے ہاتھ کی انگلی کا ناخن والا حصہ متاثر ہوا ہے۔ لنڈسے لوہان نے صحت یابی کے فوری بعد دوبارہ استنبول جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جہاں وہ خیراتی کاموں میں حصہ لے رہی تھیں۔