Sunday, September 8, 2024

ہوائی کے جنگل میں آگ، 100 سالہ امریکی تاریخ کی بدترین آفت قرار

ہوائی کے جنگل میں آگ، 100 سالہ امریکی تاریخ کی بدترین آفت قرار
August 18, 2023 ویب ڈیسک

ہوائی (92 نیوز) - ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت قرار دیدی گئی۔

ہوائی کے جنگل میں لگنے والی آگ پر حکام کا کہنا ہے کہ اگر وارننگ جاری کر دی جاتی تو جانیں نہیں بچائی جاسکتی تھیں۔ ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا وارننگ سسٹم ہونے کے باوجود یہ بروقت کام نہ آسکا۔

ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے۔ جس میں 111 افراد ہلاک اور 3 ہزار کے قریب عمارتیں تباہ ہوئیں۔ 6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور 1 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔دوسری طرف وارننگ نہ دینے پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا وارننگ سسٹم ہونے کے باوجود یہ بروقت کام نہ آسکا۔موئی ایمریجنسی حکام کے مطابق انہیں سائرن نہ بجانے پر کوئی افسوس نہیں۔ کیونکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اموات کو روکا نہیں جاسکتا تھا۔