گلگت (92 نیوز) - گلگت کےعلاقے وادی ہنزہ کے شیشیر گلیشئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج معمول پر آگیا۔
حسن آباد پل گرنے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل روٹ فراہم کر دیا گیا۔ چھوٹی گاڑیوں کیلئے ساس ویلی روڈ کو کھول دیا گیا ہے۔ آر سی سی پل، واٹر چینل، پاور ہاؤسز سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
زمینی رابطے کے ساتھ پانی اور بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے، جبکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید آج وادی ہنزہ کا دورہ کریں گے۔