Friday, May 17, 2024

ہنگو، نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار سمیت 6 شہید

ہنگو، نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار سمیت 6 شہید
May 23, 2023 ویب ڈیسک

ہنگو (92 نیوز) - ہنگو کے علاقہ منجی خیل میں نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں دہشتگردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 اہلکار اور 2 نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے دلیری کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت تک دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔

پولیس اور فرنٹئیر کور نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی میتوں کو ٹل سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔