Tuesday, April 23, 2024

حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان پہنچ گیا

حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان پہنچ گیا
November 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان پہنچ گیا۔

وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر کا کابل ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا، افغان عبوری نائب وزیر اقتصادیات عبد الطیف نظاری نے خوش آمدید کہا۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت اُمور خارجہ حنا ربانی کھر، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی۔ پاک، افغان تعلقات، اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

طالبان حکومت آنے کے بعد حنا ربانی کھر افغانستان کا دورہ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون رہنماء ہیں۔