Saturday, May 18, 2024

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمٰن نے حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزراء، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک شخصیات نے ایک بار وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔ کارکنوں کی جانب سے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر گورنر ہاوس اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 500 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔