لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اللہ تعالی سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لانگ مارچ کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کرے۔