Friday, May 17, 2024

ہمیں آج پھر کورونا وائرس کا سامنا ہے، عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، یاسمین راشد

ہمیں آج پھر کورونا وائرس کا سامنا ہے، عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، یاسمین راشد
January 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کہتی ہیں ہمیں آج پھر کورونا وائرس کا سامنا ہے، عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

صوبائی وزیر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمارے لیے عوام کی صحت زیادہ ضروری ہے، عوام کو صحت کی سہولیات دینا شروع کردیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھرمیں مہنگائی ہے، عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہے۔ ہم نے جو وعدے کیے، وہ پورے بھی کیے۔ چند دنوں میں لاہور کی 70 فیصد آبادی کے پاس کارڈ ہوگا۔ صحت کارڈ کے اگلے تین سال کا بجٹ دے دیا ہے۔

یاسمین راشد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا سے بچاؤ کے لیے شہری ماسک کا استعمال کریں، ویکسی نیشن مہم جاری ہے ویکسین لگوائیں۔ کورونا میں اضافے پر سمارٹ لاک ڈاون کی طرف جانا ہوگا۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ اگلی بار بھی ہم ہی اقتدار میں آئیں گے۔