حملہ ہم پر ہوا اور ایف آئی آر بھی ہمارے خلاف کاٹی گئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ حملہ بھی ہم پر ہوا اور ایف آئی آر بھی ہمارے خلاف کاٹی گئی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں حکومت اس وقت بوکھلائٹ کا شکار ہے۔ فائرنگ سے ہمارے دو کارکن زخمی ہوئے لیکن ایف آئی درج نہیں کی جا رہی۔
حماد اظہر بولے نذیر چوہان صبح تین بجے مسلح افراد کے ہمراہ شبیر گجر کے دفتر پہنچے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ کارکنان نے روکا تو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
تحریک انصاف کے امیدوار شبیر گجر بولے میرے بھتیجے کو گولی لگی جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سترہ جولائی کو بتائیں گے کہ یہ کہاں کھڑے ہیں۔