لاہور (92 نیوز) – وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حملے نے مارچ کو خونی کیا۔
جمعہ کے روز 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بتایا انہیں اطلاعات تھیں کہ حملہ ہو گا، ملزم کا بیان نشر ہونا قابل مذمت ہے۔
شاہ محمود قریشی بولے کہ حملے کی ایف آئی آر کٹوائی جائے گی، وزیرداخلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ آج اجلاس ہوگا، عمران خان خود اس میں شریک ہوں گے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود نے نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں۔