Saturday, May 4, 2024

ہماری پوری کوشش ہے حکومت گھر چلی جائے، شہبازشریف

ہماری پوری کوشش ہے حکومت گھر چلی جائے، شہبازشریف
February 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت گرانے کیلئے پرامید ہیں، کہتے ہیں کہ ہماری پوری کوشش ہے حکومت گھر چلی جائے۔

صدر مسلم لیگ نون شہبازشریف نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان پر ہے، بیڈگورننس اور کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے، اپنے کرتوت دیکھ کر حکومت کو خوفزدہ ہونا چاہئے۔

وزارت عظمی پر بیٹھا شخص اپنی پارٹی کو متحد نہیں رکھ سکتا، حمزہ شہباز

ادھر میڈیا گفتگو میں حمزہ شہباز بولے وزارت عظمی پر بیٹھا شخص اپنی پارٹی کو متحد نہیں رکھ سکتا، وہ قوم کو کیا متحد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم بھوک سے پریشان اور عمران نیازی کہتے ہیں ملک میں مہنگائی نہیں، حکومت کے خلاف پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جنگ لڑیں گے۔

مسلم لیگ نون کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت ہوگی۔