Saturday, May 18, 2024

ہماری باری آئی تو آپ کالے چوروں کی طرح ایوان سے بھاگ گئے، حماد اظہر

ہماری باری آئی تو آپ کالے چوروں کی طرح ایوان سے بھاگ گئے، حماد اظہر
January 12, 2022 ویب ڈیسک

اسام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپوزیشن پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہماری باری آئی تو آپ کالے چوروں کی طرح ایوان سے بھاگ گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حماد اظہر نے کہا آپ نے اپنے ادوار میں معیشت دیوالیہ کر دی۔ نون لیگ کے دور کے آخری سال میں گردشی قرضہ ساڑھے چار سو ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔ ہم سالانہ گردشی قرضہ کم کر کے 130 ارب روپے پر لے آئے۔ 23 سو ارب روپے کے مجموعی گردشی قرضے کو بھی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نون لیگ کے دور میں بجلی گھروں کا سالانہ کرایہ ساڑھے چار سو ارب روپے تھا۔ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج سالانہ کرایہ ساڑھے آٹھ سو ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا عالمی منڈی کی وجہ سے پٹرول ڈیزل مہنگا کرنا پڑا لیکن دنیا کے دیگر ممالک سے سستا مل رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈرز کو ہماری باتیں بھی سننا چاہئیں۔ عوام تک حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ بات پہنچاتے رہیں گے۔ آپ کے چپڑاسیوں اور ریڑھی والوں کے اکاونٹس سے پیسہ نکلواتے رہیں گے۔