Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد
December 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے صاف انکار کردیا۔ کورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کرکے پیش ہوں، استعفے منظور ہوجائیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی بھی دعوت دی۔ راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی وفد کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی۔

چیمبر آمد پر اسپیکر اور پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے سے گلے ملے، خوش گوار ماحول میں حال احوال پوچھا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے آئین اور اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ اس وقت ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔