راولپنڈی (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے اداروں سے غلطیاں ہوئیں، امید ہے انہیں ٹھیک کیا جائے گا۔
ہفتہ کو راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں بولے جو جبر دیکھا ہے، امید ہے اب اس کا خاتمہ ہوگا، لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ماضی میں فاطمہ جناح کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب عمران خان کا مینڈیٹ چرا کر حکومت چینی گئی۔
فواد چودھری نے کہا کہ فیصلے کرنے سے تبدیلیاں آتی ہیں، شہباز نے عمران کے آنے کا سُنا تو ترکیہ چلے گئے، ادارے عوام کے سامنے سر تسلیم خم کریں، ہمارا کوئی مطالبہ غیرقانونی اور غیر آئینی نہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء بولے کہ عمران خان عوام کے جمہوری حقوق کے لیے کھڑے ہیں، عوام نکلے گی تو اقتدار کے سورج کا آخری دن ہوگا۔