Friday, March 29, 2024

ہمارا مقابلہ پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن سے ہے، عمران خان

ہمارا مقابلہ پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن سے ہے، عمران خان
October 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے ہمارا مقابلہ پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن سے ہے۔

اتوار کے روز ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے، لوگ ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلیں۔