Saturday, May 18, 2024

ہمارا اصلی آئی ایم ایف اوورسیز پاکستانی ہیں، چودھری شجاعت حسین

ہمارا اصلی آئی ایم ایف اوورسیز پاکستانی ہیں، چودھری شجاعت حسین
January 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے ہمارا اصلی آئی ایم ایف اوورسیز پاکستانی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان اختر حسین لانگو  کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور صوبوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ ملکر اقداما ت اٹھانے ہونگے۔ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ چاہتے ہیں عوام کی ترقی کا سفر جاری رہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 2021 میں ریکارڈ 33 ارب ڈالر پاکستان کو بھیجے۔ بطور وزیر اعظم بیرون ملک انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی میتیں پی آئی اے کے ذریعے مفت وطن لانے کا قانون بنایا۔ میں نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے انشورنس پالیسی شروع کرنے کی کوشش کی تھی  لیکن پرائیویٹ انشورنس کمپنیاں اس میں شامل نہیں ہونا چاہتی تھیں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں تقریباً 90 لاکھ پاکستانی ہماری معیشت کا اہم ترین ستون ہیں اور یہ لوگ پاکستان کی خدمت اپنی ماں کی طرح کرتے ہیں۔