lahore (92 News) - پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر اور اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی شادی کی خبریں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، مگر اب خاتون اینکر
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر معروف صحافی نجم الحسن باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما حماد اظہر کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے مبینہ دوسری شادی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے اورساتھ ہی ان کی جانب سے دونوں کو مبارک بھی دی ۔
اس خبر کا ردِ عمل دیتے ہوئے سیاسی شخصیت حماد اظہر نے بتایا کہ سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔
جس کے بعد اب شفا یوسفزئی نے بھی اپنے خلاف پھیلنے والی شادی کی خبروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کب کشائی کر دی۔
انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیارے دوستو میں نے کسی سے شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر خواہ مخواہ مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر شفا یوسفزئی نے لکھا کہ میرے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میری ابھی تک کوئی شادی نہیں ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر فضول بحث چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرد کے زیر تسلط چلنے والے معاشرے میں عورت کتنی کمزور ہے کہ اس کو ہمیشہ اپنے وجود کی وضاحت کرنی پڑتی ہے، خاص طور پر جو خواتین روزگار کمانے نکلتی ہیں۔
شفا یوسفزئی نے لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان کو اس طرح کی صورتحال سے گزرنا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تمام سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست کروں گی کہ وہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔
تمام مہذب مردوں اور عورتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس فضول کیمپیئن کا حصہ نہ بنیں۔ اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔
وہیں حماد اظہر نے بھی ایکس پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی افواہوں پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جعلی ہیں، برائے مہربانی اُن تمام اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ظلم سے نجات دلانے کے اپنے اصل مقصد سے ہمیں ہٹانے کی یہ ایک چال ہے۔ رپورٹ کریں اور پھر نظر انداز کردیں، شکریہ۔
شفا یوسفزئی کی جانب سے ان تمام خبروں پر خاموشی توڑ دی گئی ہے۔