Saturday, July 27, 2024

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ
August 24, 2023 ویب ڈیسک

کولو (92 نیوز) - بھارتی ریاست ہماچل پردیش موسلادھار بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد عمارتیں منہدم ہوگئیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واقعہ میں ہلاکتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ضلع کولو میں انتظامیہ نے حال ہی میں ان عمارتوں کو "غیر محفوظ” قرار دے کر خالی کرایا تھا۔

بھارت کی ارضیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہماچل پردیش کے سیاحتی مقامات پر بڑے پیمانے پر تعمیرات سے ڈھلوانوں کا توازن بگڑ گیا ہے۔