Wednesday, May 1, 2024

ہم تیار ہیں، کرائیں الیکشن، پتا لگ جائے گا عوام کیا چاہتے ہیں، رانا ثنا

ہم تیار ہیں، کرائیں الیکشن، پتا لگ جائے گا عوام کیا چاہتے ہیں، رانا ثنا
March 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء نون لیگ رانا ثنا نے کہا کہ ہم تیار ہیں، کرائیں الیکشن، پتا لگ جائے گا عوام کیا چاہتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ہمیں نے آج تک جس سے بھی رابطہ کیا ہے انہوں نے کسی بھی دباؤ کی شکایت نہیں کی، شیخ صاحب پر جو کیس ڈالیں گے وہ بالکل جائز ڈالیں گے، ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔

رانا ثنا بولے کہ عمران خان آج گیارہ ہزار کرسیوں پر دس لاکھ لوگوں سے خطاب کرینگے، یہ عدم اعتماد روکنے کے نت نئے طریقے نکال رہے ہیں مگر جلسوں اور دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انکی منزل اڈیالہ جیل ہے، عمران خان نے جو ہمارے ساتھ کیا ہم وہ نہیں کرینگے، ہم نے آج تک جس سے بھی رابطہ کیا ہے انہوں نے کسی بھی دباؤ کی شکایت نہیں کی۔