Friday, May 17, 2024

ہم تو 3-4 کے بینچ کے فیصلے کو مانتے ہیں، 3-2 والے کو نہیں، نواز شریف

ہم تو 3-4 کے بینچ کے فیصلے کو مانتے ہیں، 3-2 والے کو نہیں، نواز شریف
May 4, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم تو چار تین کے بینچ کے فیصلے کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں۔

نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے مختصر بات چیت میں ملک میں ایک ساتھ الیکشن کے کیس کے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ’’ ہم تو چار تین کے بینچ کے فیصلے کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں۔‘‘

نون لیگ کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں، اللہ دکھا رہا ہے۔

نواز شریف کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، نواز شریف سے بین الاقوامی معاشی ماہرین نے بھی ملاقات کی، پاکستان کو در پیش معاشی و مالی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔