Sunday, May 5, 2024

ہم نے اپنی ذات کے لیے ریاست کے مفاد پر کمپرومائز نہیں کیا، خواجہ آصف

ہم نے اپنی ذات کے لیے ریاست کے مفاد پر کمپرومائز نہیں کیا، خواجہ آصف
December 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لیگی رہنماؤں نے عمران خان پر تاک تاک کر وار کیے، خواجہ آصف نے کہا ہم نے اپنی ذات کے لیے ریاست کے مفاد پر کمپرومائز نہیں کیا۔ ملک کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا پڑے گا۔

خواجہ رفیق کی برسی پر تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ شخص کوئی کام اپنی جیب سے نہیں کرتا، اشرافیہ کی کوتاہیوں، ذاتی مفادات کی وجہ سےعوام پستی کی طرف گئی، زکوٰۃ کے پیسوں کو سیاست میں استعمال کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص ملک سمیت کسی کے ساتھ وفادارنہیں، اس کی وفاداری اقتدار اور دولت کے ساتھ ہے۔ یہ استعفے دینا چاہتے ہیں تو خیبرپختونخوا میں کیوں نہیں دیتے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ساری قیادت جیلوں سے ہو کر آئی، یہ کہتا ہے اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا، جس دن پرویز الہیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا ایک بندہ سروسزہسپتال سے بھاگ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے تھی جب عدم اعتماد ہوئی تب الیکشن کرانے چاہئیں تھے، ہم نے بلیک میل ہوکرقطعی طورپرالیکشن نہیں کرانا، جب حکومت کی مدت ختم ہو گی اور وقت پر الیکشن ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا عمران خان ریڈ لائن کراس نہ کریں، انہیں ہمارے پاس ہی آنا ہے، ایاز صادق بولے عمران خان کی ساری سیاست اپنی ذات کے لیے ہے، عمران خان کے جہانگیر ترین اور علیم خان سے سلوک کو پرویزالہٰی یاد رکھیں۔