Saturday, April 20, 2024

ہم نااہل تھے تو اب معیشت نیچے کیوں جارہی ہے؟ حماد اظہر

ہم نااہل تھے تو اب معیشت نیچے کیوں جارہی ہے؟ حماد اظہر
June 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہم نااہل تھے تو اب معیشت نیچے کیوں جارہی ہے؟

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاست چھوڑے حقائق سے قوم کو آگاہ کرے، امپورٹڈ حکومت کو مزید وقت دیا تو حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے، انہوں نے ضد پکڑ لی ہے کہ روس سے تیل نہیں خریدنا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جو شخص ملک سے محبت رکھتا ہے اس کو سمجھ ہے کہ حالات کتنے گھبیر ہیں، جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہر شعبے میں مہنگائی کا طوفان آتا ہے۔ ہمارا تخمینہ ہے کہ جولائی اور اگست میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک جائے گی۔

حماد اظہر بولے کہ جہاں مسلم لیگ ن ناکام ہوتی ہے آئی ایم ایف کا سہارا لیتی ہے۔ آئی ایم ایف کے معاہدے میں کہیں نہیں لکھا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔